Yogurt positive impact on the health of the amazing benefits









Use yogurt in health is vital minerals and vitamins that provide a full and healthy life.
Yogurt in the Arabic 'Laban' Persian 'mast' in English Yogurt (Yogurt) is part of the human diet for centuries. Since ancient times, man, cow, goat, buffalo, camel and sheep milk uses as coming to the milk yogurt gives pleasure not only food but also provides nutrition and caters to the needs of the body is. Medically significant beneficial impact of the fraud is not only the use but also saves a lot of diseases.

The main diet for bones:
Calcium Add yogurt and vitamin D are important for bone and bones of daily use plays a critical role in many diseases that also protects bones.
Useful for patients with high blood pressure:
Yogurt is helpful for blood pressure patients included in potassium can help lower blood pressure.
The main diet for beautiful skin:
Most women today are very sensitive about their skin and beauty are several lengths in the yogurt provide special aksyd skin development contained in the skin of dead cells are eliminated.
Help to lose weight:
In 2005, a study has proven that yogurt is helpful in losing weight because there Calcium burn fat in the body and prevents the progression of weight.
Vitamin-rich:
Yogurt is a cup of vitamin-rich food daily body potassium, phosphorus, vitamin B 5, iodine and zinc deficiency, and gives a healthy life and healthy life.




دہی کا استعمال صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے اس میں موجود معدنیات اور وٹامن ایک بھر پور اور توانا زندگی فراہم کرتی ہے۔
دہی جسے عربی میں ’’لبن‘‘ فارسی میں ’’ماست‘‘ اور انگریزی میں یوگرٹ (Yogurt) کہتے ہیں صدیوں سے انسانی خوراک کا حصّہ ہے۔ قدیم زمانے سے انسان گائے، بکری، بھینس، اونٹ اور بھیڑ کے دودھ کو بطورغذا استعمال کرتا آرہا ہے جب کہ دودھ سے بننے والا دہی بھی نہ صرف کھانوں کو لذت بخشتا ہے بلکہ غذائیت بھی فراہم کرتا ہے اور جسم کی ضروریات کو بھی پورا کرتا ہے۔ طبی لحاظ سے بھی دہی نہ صرف خاصا مفید اثرات کا حامل ہے بلکہ اس کا استعمال بہت سی بیماریوں سے بچاتا ہے۔
ہڈیوں کے لئے اہم غذا:
دہی میں شامل کلیشیم اور وٹامن ڈی ہڈیوں کے لیے انتہائی اہم ہیں اور اس کا روز مرہ استعمال ہڈیوں کی مضبوطی میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے جب کہ ہڈیوں کو بہت سی بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔
بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے مفید:
دہی کا استعمال بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے معاون ثابت ہوتا ہے اس میں شامل پوٹاشیم بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
خوبصورت جلد کے لیے اہم غذا:
آج کے دور میں زیادہ تر خواتین اپنی جلد کے حوالے سے کافی حساس ہوتی ہیں اور اس کی خوبصورتی کے لیے کئی جتن کرتی ہیں جب کہ دہی میں موجود خصوصی آکسیڈ جلد کو بہتر نشوونما فراہم کرتے ہیں اس کے علاوہ جلد میں موجود ڈیڈ سیلز کا بھی خاتمہ کرتے ہیں۔
وزن کم کرنے میں مدد گار:
2005 میں ہونے والی ایک تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ دہی کا استعمال وزن کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے کیونکہ اس میں موجود کلیشیم جسم میں موجود چربی کو پگھلاتا ہے اور وزن کو بڑھنے سے روکتی ہے۔
وٹامن سے بھر پور:
دہی وٹامن سے بھر پور غذا ہے اس کا ایک کپ روزانہ جسم میں پوٹاشیم، فاسفورس، وٹامن بی 5، آیوڈین اور زنک کی کمی کو پورا کرتا ہے اور صحت مند زندگی اور توانا زندگی دیتا ہے۔

Post a Comment

0 Comments