US troops in Afghanistan camels could not afford

یوں تو افغانستان کے عوام چاہتے ہیں کہ امریکیوں سمیت تمام غیر ملکی فوجیں ان کی سرزمین خالی کردیں اور انہیں اپنی مرضی کی زندگی جینے دیں لیکن اب جانوروں نے بھی اپنی اس خواہش کا اظہار کردیا ہے اور ایک اونٹ نے امریکی فوجی کو ایسی زوردار 
لات ماری کہ اسے دوڑنے پر مجبور کردیا۔
کسی نے سچ ہی کہا ہے کہ اونٹ کو کوئی تنگ کرے گا یا اس کی مرضی کے خلاف چھونے کی کوشش کرے گا تو وہ بہت کرارا جواب دے 

گا، ایسا کچھ ہوا افغانستان میں امریکی فوجی کے ساتھ جس نے اونٹ کو چھیڑنے کے لیے اس کی مرضی کے خلاف ہاتھ لگانے کی کوشش کی جو اسے بہت مہنگی پڑی اور اونٹ کے جوابی حملے میں فوجی کو ایسی زور کی لات پڑی کہ وہ اونٹ سے کئی فٹ دور بھاگ کھڑا ہوا۔
ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ کیمرہ مین نے امریکی فوجی فرینک کو اس حرکت کرنے سے قبل ہی اس کے خطرناک نتائج سے آگاہ کردیا تھا لیکن وہ پھر بھی باز نہیں آیا۔ فرینک نے ایک مقامی شخص کی مدد سے اونٹ کو چھونے کی کوشش کی لیکن شاید اسے امریکی ہاتھ پسند نہ آئے اورجیسے ہی اس نے اونٹ کو ہاتھ لگایا اچانک اونٹ کی سیدھی ٹانگ زور سے فوجی کو پڑی اور وہ دور بھاگ کھڑا ہوا جب کہ اس کے ساتھیوں کے قہقہے پھوٹ پڑے۔

Post a Comment

0 Comments