The scientists from the monkey "man" to give birth to, what was the result? To wit, the story stuns

 Russian scientist ayyuanuf world today "mad scientist" name is known. He graduated from the University of Kharkov in 1896 and became associated with the Department of Veterinary Medicine. Ayyuanuf matching between different species of animals to create new animal experiments were started. She experiences no significant progress was not, but male sperm carrying the artificial substances to the inventor of which found him much fame he 20th century, the sector leader has become.
Ayyuanuf matching between the zebra and donkey had several such experiences, but for which the "mad scientist" who gained the nickname matching the monkey and man was trying to create a new animal. He expressed this hypothesis in 1910 in Austria zualujsts kya.tb international conference he was thinking scientists then came up on this assumption, the assumption that he made several experiments.
This was the time when Stalin to his army strong desire was in her ayyuanuf quite impressed by the assumption that humans and apes matched most powerful, agile and bloodthirsty army of soldiers can be made is. The 1924 in ayyuanuf approached and told him "in a new invincible human being want to make the feeling of discomfort may be, the resisting and the way we eat and the things that does."
Ayyuanuf was probably waiting for the day. Without wasting time, he began experiments, for this purpose, he went to West Africa. For this huge contribution to science made by various institutions. Russian Academy of Sciences gave him 10 thousand dollars of the funds. First, by placing it in the man's sperm to conceive of chimpanzees tested. On the same experiments in the monkey have failed but all the experiences and mad scientist's speech to ayyuanuf left.



روسی سائنسدان آئیوانوف کو آج دنیا ”پاگل سائنسدان“ کے نام سے جانتی ہے۔ اس نے 1896میں خارکوو یونیورسٹی سے گریجوایشن کی اور ویٹرنری میڈیسن کے شعبے سے منسلک ہو گیا۔ آئیوانوف نے مختلف نوع کے جانوروں کے آپس میں ملاپ سے نئے جانور پیدا کرنے کے تجربات شروع کیے۔ اسے ان تجربات میں تو کوئی خاطر خواہ کامیابی نہ ہوئی لیکن وہ نر جانور سے نطفہ لے کر مصنوعی طریقے سے مادہ میں رکھنے کا موجد قرار پایا جس سے اسے بے حد شہرت ملی اوروہ 20ویں صدی کے اوائل میں ہی اس شعبے کا لیڈر بن گیا۔
آئیوانوف نے زیبرے اور گدھی کے باہمی ملاپ سمیت کئی ایسے تجربات کیے لیکن جس چیز نے اس کے لیے ”پاگل سائنسدان“ کا لقب حاصل کیا وہ اس کی بندریا اور انسان کے ملاپ سے ایک نیا جانور پیدا کرنے کی کوشش تھی۔ اس نے اپنے اس مفروضے کا اظہار خیال 1910ءمیں آسٹریا میں ہونے والی زوالوجسٹس کی عالمی کانفرنس میں کیا۔تب تک وہ محق اس مفروضے پر سوچ بچار کررہا تھا، بعد میں اس نے اس مفروضے پر کئی تجربات کیے۔ 
یہ وہ وقت تھا جب سٹالن اپنی فوج کو مضبوط اور ناقابل تسخیر بنانے کی شدید خواہش میں مبتلا تھا، اسے آئیوانوف کے اس مفروضے نے خاصا متاثر کیا کہ انسان اور بندریا کے ملاپ سے انتہائی مضبوط، پھرتیلے اور خونخوار فوجیوں پر مشتمل فوج بنائی جا سکتی ہے۔ اس نے 1924ءمیں آئیوانوف سے رابطہ کیا اور اسے کہا ”میں ایک ایسا نیا ناقابل شکست انسان بنانا چاہتا ہوں جسے تکلیف کا احساس نہ ہو ، جو مزاحمت کرنے والا ہو اور ہم جس طرح کا کھانا کھاتے ہیں وہ اس سے مختلف چیزیں کھاتا ہو۔“
آئیوانوف کو شاید اسی دن کا انتظار تھا۔ اس نے بغیر وقت ضائع کیے تجربات شروع کر دیئے، اس مقصد کے لیے وہ مغربی افریقہ چلا گیا۔ اس کام کے لیے اسے سائنس کے مختلف اداروں کی طرف سے بھاری چندہ دیا گیا۔ روسی سائنس اکیڈمی نے اسے 10ہزار امریکی ڈالرز کے فنڈز دیئے۔ سب سے پہلے اس نے انسان کا نطفہ چیمپینزی میں رکھ کر اسے حاملہ کرنے کا تجربہ کیا۔ بعد میں اس نے بندریا پر بھی ایسے ہی تجربات کیے لیکن اس کے تمام تر تجربات ناکام ہو گئے اور آئیوانوف کے لیے پاگل سائنسدان کا خطاب چھوڑ گئے۔

Post a Comment

0 Comments