Raheel Sharif 'now' should not retire, Musharraf
Karachi: Former President and army chief General Pervez Musharraf, Chief of Army Extension warns that the proposed change of the head, everything will go in vain.
In an interview with a private TV channel Samaa Pervez Musharraf, who have their own tenure was extended for 5 years, said he is very happy with Sharif's popularity because they are 'very good' while There are, which should continue.
He said that work should continue Sharif said it would change the military leader, then this will all be affected and all the good work done so far will go in vain.,
The former army chief says
That is their wish and more recently, military chief General Raheel Sharif should be.
The idea that Sharif's tenure expires in November next year is going.
Pervez Musharraf said in response to a question that is always among the opposition and the then General Minister in his office requires.
He further said that he was not saying that the lack of leadership in the military, but their goal is to assure that all the good work they leave Sharif will be in vain, that he had to.
Pervez Musharraf said he would even taken all their good work will change, will affect the accountability process and the courts will be removed. "
Muttahida Qaumi Movement (MQM), responding to a question regarding Pervez Musharraf said that no party or person does something wrong, he will be responsible for the MQM currently going through the same phase is.
He added that money laundering and Dr. Imran Farooq murder case must now reach a logical end.
کراچی: سابق صدر اور
فوجی سربراہ ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں
توسیع کی تجویز پیش کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ فوجی سربراہ کی تبدیلی سے 'سب کچھ رائیگاں
چلا جائے گا'۔
نجی ٹی وی چینل سماء
کو انٹرویو دیتے ہوئے پرویز مشرف، جنھوں نے خود اپنی مدت ملازمت میں 5 سال کی توسیع
حاصل کی تھی، کا کہنا تھا کہ وہ جنرل راحیل شریف کی عوامی مقبولیت سے بہت خوش ہیں کیونکہ
وہ ’بہت اچھا کام‘ کررہے ہیں، جسے جاری رہنا چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ ’جو
کام جنرل راحیل شریف کررہے ہیں اسے جاری رہنا چاہیے اگر فوجی رہنما تبدیل ہوگا تو اس
سے یہ سب متاثر ہوجائے گا اور اب تک کا کیا جانے والا تمام اچھا کام رائیگاں چلا جائے
گا۔‘
سابق فوجی سربراہ کا
کہنا تھا کہ اسی لیےان کی خواہش اور تجویز ہے کہ جنرل راحیل شریف کو مزید کچھ عرصہ
فوجی سربراہ رہنا چاہیے۔
خیال رہے کہ جنرل راحیل
شریف کی مدت ملازمت آئندہ سال نومبر میں ختم ہورہی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں
پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ لوگوں کے درمیان ہمیشہ اختلاف رائے ہوتا ہے اور ملک کو اس
وقت جنرل شریف کی ان کے دفتر میں ضرورت ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا
کہ وہ یہ نہیں کہہ رہے کہ فوج میں لیڈر شپ کی کمی ہے تاہم ان کا مقصد یہ باور کروانا
ہے کہ جنرل راحیل شریف کے جانے سے وہ سب اچھے کام بیکار ہوجائیں گے، جو انھوں نے شروع
کیے ہیں.
پرویز مشرف کا کہنا
تھا کہ ’وہ جب بھی جائیں گے اُن کے کیے جانے والے تمام اچھے کام تبدیل ہوجائیں گے،
قومی احتساب کا عمل متاثر ہوگا اور فوجی عدالتیں ختم ہوجائیں گی۔‘
متحدہ قومی موومنٹ
(ایم کیو ایم) کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ اگر کوئی
جماعت یا فرد کچھ غلط کرتا ہے تو وہ اس کا جواب دہ ہے اور ایم کیو ایم اِس وقت ایسے
ہی مرحلے سے گزر رہی ہے۔
انھوں نے مزید کہا
کہ منی لانڈرنگ اور ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے مقدمات کو اب منتقی انجام تک پہنچنا
چاہیے
0 Comments