Mobile Internet is the most expensive and the cheapest countries in the world? Pakistan in the list of numbers you will be shocked






اگرچہ ہمارے ہاں غربت، مہنگائی اور لوڈشیڈنگ جیسے مسائل نے عوام کو بے حال کررکھا ہے لیکن سب معاملات خراب نہیں ہیں بلکہ بعض شعبوں میں تو ہم دنیا کے امیرترین ممالک سے بھی بہتر پوزیشن میں ہیں۔ ایک ایسا ہی شعبہ موبائل انٹرنیٹ کا بھی ہے کہ جس میں سستی سروس کے لحاظ سے پاکستان دنیا بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کر چکا ہے۔
روسی تجزیاتی ایجنسی Content Review کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق دنیا میں صرف 8 ممالک ایسے ہیں کہ جہاں موبائل انٹرنیٹ کی قیمت 3 ڈالر (تقریباً 300 پاکستانی روپے) فی گیگا بائٹ سے کم ہے اور ان میں پاکستان بھی شامل ہے۔ سستے موبائل انٹرنیٹ کی فہرست میں پہلا نمبر ایران کا ہے جہاں انٹرنیٹ سروس سخت حکومتی نگرانی میں طے شدہ ریٹ پر فراہم کی جاتی ہے۔ دوسرا نمبر پاکستان کا جبکہ تیسرا روس کا ہے۔ ایران میں ایک گیگابائٹ موبائل انٹرنیٹ کی اوسط قیمت تقریباً 0.2 ڈالر (تقریباً 20 روپے) بتائی گئی ہے۔ پاکستان میں یہ قیمت ایک ڈالر (تقریباً 100 روپے) فی گیگابائٹ ہے۔ روس میں 1.7 ڈالر، انڈونیشیا میں 1.8 ڈالر جبکہ سویڈن میں 2 ڈالر فی گیگا بائٹ ہے۔ برطانیہ 16.1 ڈالر، وینز ویلا 21.2 ڈالر اور الجیریا میں 29.4 ڈالر تقریباً (3500 روپے) فی گیگا بائٹ پر موبائل انٹرنیٹ پر فراہم کیا جارہا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں موبائل انٹرنیٹ کی قیمت 14 ڈالر (تقریباً 1400 روپے) فی گیگا بائٹ ہے۔

Post a Comment

0 Comments