just women .......see dear................. 10 best ways to prevent dry and damaged hair


خشک بال — کریٹیو کامنز فوٹو

Massages butter
Dry and easily broken right ones to take some quantity of butter massages to hair, then cover your hair for half an hour to keep a cap. Then wash your hair with shampoo will feel a noticeable difference in a few days.

Use olive oil
To bring moisture back into dry hair ½ cup olive oil a little hot and then get your head together. A bag over his head covered with a towel and take up their hair and keep covered for 45 minutes. Then wash the hair with shampoo.

Tea wash
Natural shine to dry hair fourths cup warm (as can be), but the sweetness of the tea smoke after shampoo. Tea brown hair is better if you dye your hair so it is perfect for base, especially black or dark brown hair people who use black tea.

The best apple vinegar
Bring your damaged hair back to life the best domestic prescription use, a teaspoon of apple vinegar, two teaspoons of olive oil and mix in the egg white and massage it on your hair. Then cover your hair for half an hour doing something you and then wash with shampoo.

"Shampoo omelette use '
The amount found in an egg shampoo lane and then took five minutes to let the bad hair, then wash. This method improves willing to increase the protein in hair.

Try using sandalwood
A few drops of sandalwood oil with a few drops of olive oil may mix in your hand and then at the ends of your hair grease in which a new life will come.

Wet hair Cover
Rub the towel on your hair that you better take cover in a cotton towel and towel to absorb moisture like a few minutes. It lessens the risk of hair has two faces.

Coconut oil
If you have light hair, coconut oil is the best way, put oil on your hair and wearing a hat covered with warm towels to keep the hair for half an hour, then wash the hair first and then shampoo.

Keep hair open
If you have hair often tied in some hours of rest, they let loose, try the hair not bind more strongly and never wear something not sleep on the hair.

Capsules of fish
Every night a capsule of fish oil omega-three fatty acids because they eat is full of hair and nails, which are helpful in maintaining the moisture.


کیا آپ کو اکثر صبح منہ دھونے یا نہانے کے بعد پانی کی نالی میں رکاوٹ کا سامنا ہوتا ہے جس کی وجہ آپ کے گرنے والے بال ہوتے ہیں؟ جی ہاں یہ بالکل ٹھیک ہے کہ بالوں سے محروم ہونا سچ مچ دل کو توڑ دیتا ہے اور خود کو گنجا ہوتے دیکھنا کسی بھیانک خواب سے کم نہیں ہوتا۔
بالوں کا گرنا موجودہ دور کے لوگوں کا ایک عام مسئلہ ہے، آج کے عہد میں بالوں کے گرنے کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں، جیسا کہ ہمارا مصروف ترین شیڈول ہمیں بالوں کی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد نہیں دیتا، اسی طرح ہمارا مضرصحت طرز زندگی اور خراب غذائی عادات بھی اس مسئلے کی شدت کو بڑھا دیتی ہیں۔
تاہم خشک اور خراب ہوجانے والے بالوں کو ٹھیک کرنے کے لیے ایسے سستے گھریلو نسخے موجود ہیں جو بالوں کی چمک دمک واپس لوٹا دیتے ہیں۔

مکھن سے مالش

خشک اور آسانی سے ٹوٹ جانے والوں کو ٹھیک کرنے کے لیے کچھ مقدار میں مکھن لے کر اس کی مالش بالوں پر کریں، پھر اپنے بالوں کو کسی ٹوپی سے آدھے گھنٹے تک ڈھانپ کر رکھیں۔ اس کے بعد بالوں کو شیمپو سے دھو لیں آپ کو کچھ دنوں میں نمایاں فرق محسوس ہوگا۔

زیتون کے تیل کا استعمال

خشک بالوں میں نمی واپس لانے کے لیے آدھا کپ زیتون کا تیل تھوڑا سا گرم کریں اور اس کے بعد اپنے بالوں میں مل لیں۔ سر پر ایک تھیلی چڑھا کر بالوں کو تولیے سے ڈھانپ لیں اور پھر 45 منٹ تک ڈھانپے رکھیں۔ اس کے بعد شیمپو سے بالوں کو دھولیں۔

چائے سے دھونا

خشک بالوں کو قدرتی چمک دینے کے لیے چوتھائی کپ نیم گرم (جتنی برداشت کرسکیں)مگر مٹھاس سے پاک چائے سے شیمپو کرنے کے بعد دھوئیں۔ چائے بالوں کی رنگت کو بہتر کرتی ہے اور اگر آپ بالوں کو رنگتے ہین تو اس کے لیے بہترین ہے، خاص طور پر سیاہ یا گہرے براﺅن رنگ کے بال رکھنے والے افراد سیاہ چائے کا استعمال کریں۔

سیب کا سرکہ بھی بہترین

اپنے تباہ شدہ بالوں میں زندگی واپس لانے کے لیے اس بہترین گھریلو نسخے کا استعمال کریں، ایک چائے کا چمچ سیب کا سرکہ، دو چائے کے چمچ زیتون کے تیل اور تین انڈوں کی سفیدی میں مکس کرکے اپنے بالوں پر اس کی مالش کریں۔ اس کے بعد اپنے بالوں کو کسی چیز سے آدھے گھنٹے تک ڈھانپ کر رکھیں اور پھر شیمپو سے دھولیں۔

'شیمپو آملیٹ' کا استعمال

ایک انڈے کو کچھ مقدار میں شیمپو میں ملالین اور پھر اپنے خراب بالوں پر پانچ منٹ تک لگا رہنے دیں، اس کے بعد دھولیں۔ یہ طریقہ بالوں میں پروٹین کو بڑھا کر انہین بہتر کرتا ہے۔

صندل کی لکڑی کا استعمال آزمائیں

صندل کی لکڑی کے تیل کے کچھ قطرے زیتون کے تیل کے کچھ قطروں کے ساتھ اپنی ہتھیلی میں مکس کرلیں اور پھر اپنے بالوں کے سروں پر لگالیں جس سے ان میں ایک نئی جان آجائے گی۔

گیلے بالوں کو ڈھانپ لیں

اپنے بالوں پر تولیہ رگڑنے سے بہتر ہے کہ آپ انہیں کاٹن کے تولیے میں ڈھانپ لیں اور تولیے کو کچھ منٹ تک نمی جذب کرنے دیں۔ اس سے بالوں کے دو منہ کے ہونے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

ناریل کا تیل

اگر آپ کے بال ہلکے ہیں تو ناریل کا تیل بہترین ثابت ہوتا ہے، اپنے بالوں پر کچھ مقدار میں تیل لگائیں اور پھر کوئی ٹوپی پہن کر گرم تولیے سے آدھے گھنٹے تک بالوں کو ڈھانپ کر رکھیں، اس کے بعد بالوں کو پہلے دھوئیں اور پھر شیمپو کریں۔

بالوں کو کھلا رکھیں

اگر آپ اکثر بالوں کو باندھ کر رکھتی ہیں تو دن میں کچھ گھنٹے انہیں کھول کر آام کا موقع دیں، اس کے علاوہ کوشش کریں کہ بالوں کو زیادہ سختی سے نہ باندھیں اور کبھی بھی بالوں پر کچھ پہن کر نہ سوئیں۔

مچھلی کے کیپسول

مچھلی کے تیل کا ایک کیپسول روزانہ رات کو کھائیں کیونکہ وہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہوتا ہے جو بالوں اور ناخنوں میں نمی کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments