India Kochi Airport Solar became the world's first airport

بھارت کا کوچی ایئرپورٹ شمسی توانائی سے چلنے والا دنیا کا پہلاایئرپورٹ بن گیا



بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ میں کوچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ شمسی توانائی سے چلنے والا دنیا کا پہلا ایئرپورٹ بن گیا ہے،اس پروجیکٹ کے تحت کارگو کمپلکس کے پاس 45 ایکڑ کے رقبے پر 46140 سولر پینلز لگائے گئے ہیں جس کا افتتاح کیرالہ کے وزیر اعلیٰ اومن چینڈی نے کیا۔ 
تفصیلات کے مطابق اس سے 50 سے 60 ہزار یونٹ بجلی روزانہ حاصل ہوگی جبکہ پہلے مرحلے میں 12میگاواٹ کی صلاحیت رکھنے والے سولر پراجیکٹ کا افتتاح کیاگیا۔ 
کوچّی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (سی آئی اے ایل) کے ڈائریکٹر اے سی کے نیر نے بتایاکہ ایئرپورٹ کو تقریباً 50 ہزار یونٹ بجلی کی ضرورت ہوتی ہے اور شمسی توانائی کا استعمال کرتے ہوئے اسے مکمل طور پر حاصل کیا جا سکتا ہے، یہ دنیا کا پہلا ایئرپورٹ بن گیا ہے جو مکمل طور پر شمسی توانائی پر کام کرے گا۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ چینڈی کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ سولر پاور پروجیکٹ سے آئندہ 25 سالوں میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں 3 لاکھ میٹرک ٹن کی کمی آئے گی جو تقریباً 30 لاکھ درخت لگانے کے برابر ہے۔

Post a Comment

0 Comments