In the world of journalism history, the first ever written by any man, but it was reported ...

The introduction of robots to work in factories factory workers who had been unemployed pose a significant risk has been proven correct. The journalists robots are going to be a threat to jobs. China's first 'robot journalists' reports have been written. Robots news written in Chinese and 916 words a minute on this article completed. This robot is a technology journalist, China has made and it can write stories and articles.
South China Morning Post said've been surprisingly very good the robot journalist was writing and see that it can not be said about this man is not a robot journalist wrote. Robots in the news China in August wrote about commodity prices. The robot also referred to the writings of many analysts. Li said that I was listening to long robot journalist arrived in the market, but it was only in the United States and Europe. The performance of Chinese journalist looking robot I'm thinking that I can not fight it.

فیکٹریوں میں کام کے لیے روبوٹس کے متعارف کروائے جانے پر فیکٹری ملازمین کے بیروزگار ہونے کا خدشہ لاحق ہوگیا تھا جو بہت حد تک درست بھی ثابت ہو رہا ہے۔ اب یہ روبوٹس صحافیوں کے روزگار کے لیے بھی خطرہ بننے جا رہے ہیں۔ چین میں پہلے ’’روبوٹ صحافی‘‘ کی لکھی ہوئی خبر شائع کر دی گئی ہے۔ روبوٹ نے یہ خبر چینی زبان میں لکھی اور 916الفاظ پر مبنی یہ آرٹیکل محض ایک منٹ میں مکمل کر لیا۔ یہ روبوٹ صحافی چین کی ایک بڑی ٹیکنالوجی کمپنی نے بنایا ہے اور یہ ہر طرح کی خبریں اور آرٹیکل لکھ سکتا ہے۔
ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ لی وئی کا کہنا ہے کہ حیران کن طور پر اس روبوٹ صحافی کی لکھائی بہت خوشخط تھی اور اسے دیکھ کر یہ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ خبر انسان نہیں کسی روبوٹ صحافی نے لکھی ہے۔ روبوٹ نے یہ خبر چین میں اگست کے مہینے میں اشیاء کی قیمتوں کے بارے میں لکھی۔ اس میں روبوٹ نے کئی تجزیہ کاروں کی تحریروں کا حوالہ بھی دیا۔ لی کا کہنا تھا کہ میں کافی عرصے سے سن رہا تھا کہ روبوٹ صحافی مارکیٹ میں آ چکے ہیں لیکن یہ صرف امریکہ اور یورپ میں تھے۔ اس چینی روبوٹ صحافی کی کارکردگی دیکھ کر میں سوچ رہا ہوں کہ میں کبھی اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا

Post a Comment

0 Comments