In a fruit magically clean your blood vessels and is capable of melting fat


قدرت نے بہت سے پھل پیدا کئے ہیں اور ہر ایک کا اپنا فائدہ ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک پھل ایسا بھی ہے جسے کھانے سے آپ کے خون کی شریانیں نہ صرف صاف ہوجائیں گی بلکہ اس میں چربی پگھلانے کی صلاحیت بھی موجود ہے۔ اس پھل کا نام انار ہے جو آئرن سے بھرپور ہے اور اس کے باقاعدہ استعمال سے آپ کی خون شریانیں بالکل صاف ہوجائیں گی۔
چوہوں پر کی گئی ایک تحقیق میں یہ بات دیکھی گئی کہ انار کے استعمال سے ان کا دل مضبوط ہوااور ان کے دل کی کارکردگی میں بہتری آئی۔

سائنسدانوں نے مختلف تجربات میں انار کے انسانی صحت پر اثرات جاننے کی کوشش کی اور یہ باتیں سامنے آئیں کہ اس کے استعمال سے دل کے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں،رفتار میں اعتدال آتا ہے اوردھڑکن بہتر رہتی ہے۔دو دفع نوبل انعام یافتہ لائنس پاﺅلنگ کا کہنا ہے کہ دل کے کمزور ہونے اور دیگر امراض کی وجہ وٹامن سی کی کمی ہے۔2004ءمیں کی گئی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ انار کے استعمال سے بلڈ پریشر بھی کم رہتا ہے اور ساتھ ہی دل کی انفیکشن اور سوجن سے نجات ملتی ہے۔انار بیکٹیریا اور وائرل انفیکشن کو ختم کرکے دل کو مضبوط کرتا ہے ،انار میں موجود انٹی آکسیڈینٹس کی وجہ سے برے کولیسٹرول میں کمی ہونے کے ساتھ اچھا کولیسٹرول بڑھتا ہے جس سے کولیسٹرول کی مقدار خون میں اعتدال میں رہتی ہے۔

Post a Comment

0 Comments