ہندوستان کو شکست دے کر پاکستان فائنل میں

ڈھاکا: پاکستان نے پانچ ملکی ڈس ایبلڈ ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں ہندوستان کو 47 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں جاری پانچ ملکی ڈس ایبلڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔
قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹوں پر 174 رنز بنائے، کپتان حسین عالم نے 39 اور ریحان مرزا نے 35 رنز بنائے۔
جواب میں پاکستانی باؤلرز کی شاندار کارکردگی کی بدولت ہندوستانی ٹیم 131 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پاکستان کی جانب سے فیاض احمد نے ہیٹ ٹرک بنائی اور مسلسل تین گیندوں پر تین بیٹسمینوں کو پویلین بھیج کر پاکستان کی کامیابی کو ممکن بنایا۔
انہیں میچ میں چار وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
ٹورنامنٹ کا فائنل دس ستمبر کو کھیلا جائیگا۔

Post a Comment

0 Comments