آئی فون کا بہترین فیچر صارفین کیلئے نقصان دہ؟



آئی فون سکس ایس اور سکس ایس پلس میں کئی نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں 
تاہم لائیو فوٹوز سب سے بہترین قرار دیا جارہا ہے۔
ایپل کے نئے آئی فونز کا کیمرہ ایسی تصاویر لینے کی صلاحیت رکھتا ہے جنھیں جی آئی ایف جیسی اینیمیشن کی شکل دی جاسکتی ہے اور اس نے صارفین کا اشتیاق بہت زیادہ بڑھا دیا ہے۔
مگر ایک مسئلہ ہے اور وہ یہ کہ ان اینیمیٹڈ تصاویر کا حجم (سائز) عام تصاویر کے مقابلے میں دوگنا زیادہ ہوتا ہے۔
ایپل کے ایک ترجمان نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے۔
اگر کسی صارف نے آئی فون سکس ایس یا سکس ایس پلس 16 جی بی میموری والا لیا تو یہ زبردست فیچر اسٹوریج کے لیے بہت بڑا دھچکا ثابت ہوگا۔
آئی فون سکس ایس میں 4K ویڈیو لینا بھی میموری اسپیس کے حوالے سے مشکل میں ڈال سکتا ہے اور صارفین کو بہت جلد اپنی میموری صاف کرنا ہوگی۔
خیال رہے کہ آئی فون سکس ایس اور سکس ایس پلس 64 جی بی اور 128 جی بی میموری کے ساتھ بھی فروخت کیے جارہے ہیں مگر ان کی قیمت 16 جی بی والے ماڈل کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے۔
ویسے اگر آپ لائیو فوٹوز کا فیچر استعمال نہ کرنا چاہے تو اسے آف کرنے کا آپشن بھی ایپل نے فون میں رکھا ہے۔

Post a Comment

0 Comments