بھارتی آرمی چیف اپنی کیپ کی سٹرپ ہونٹوں کے نیچے کیوں رکھتے ہیں؟ نہایت حیران کن ممکنہ وجہ سامنے آگئی

بھارت کے آرمی چیف جنرل دلبیر سنگھ سٹرپ لگی کیپ پہنتے ہیں جو ٹھوڑی کے نیچے ہونے کی بجائے ہونٹوں کے نیچے تک محدود رہتی ہے اور سینئرصحافی ڈاکٹرشاہد مسعود نے اس سٹرپ کی وجہ ڈھونڈنے کی کوشش کی کیونکہ بھارتی فوج کی اکثریت یہ نہیں پہنتی، کوئی حتمی جواب تو نہیں مل سکاتاہم دومختلف آراءسامنے آئی ہیں جن میں سے ایک سنجیدہ ہے ۔ 
اُنہوں نے بتایاکہ دلبیرسنگھ کا تعلق گورکھا رجمنٹ سے بھی رہا اور برطانوی راج کے دوران کسی برطانوی افسر نے گورکھارجمنٹ کے بہت زیادہ باتونی اہلکارکو کم بولنے کاحکم دیا اور ساتھ ہی منہ بند کرنے کے لیے ٹوپی کی پتلی سی پٹی ہونٹوں کے نیچے لگادی جس کے بعد شاید یہ روایت چلی آرہی ہے ، ابھی بھی گورکھا رجمنٹ کے کچھ لوگ یہ پٹی باندھتے ہیں اور کچھ نہیں ۔ 
ایک اور صاحب نے بتایاکہ باقی بھارتی فوج نہیں باندھتی ، فکر نہ کریں، یہ سٹرپ لاسٹک کی ہے ،پاکستان کیساتھ محدود جنگ ہوئی تو آگے کھینچ کر چھوڑیں گے تو غلیل کی طرح انڈین آرمی چیف اڑکر غائب ہوجائیں گے اور محدود جنگ چند سکینڈز کی ہوگی ۔
ڈاکٹر شاہد مسعود کاکہناتھاکہ یہ معمہ تاحال حل نہیں ہوسکاکہ یہ سٹرپ لاسٹک ہے یا ربڑ یا پھر سادہ گارمنٹس ہے ۔
یادرہے کہ انڈین آرمی چیف نے اپنی فوج کو حکم دیاتھاکہ وہ پاکستان کیساتھ مختصر جنگ کیلئے تیار رہیں جبکہ اس طریقے سے کیپ پہننے کی یہ کوئی حتمی وجہ نہیں لیکن سینئر صحافی کے ذرائع نے اُنہیں یہ بتایاہے 

Post a Comment

0 Comments