Anti-Islam documentary distributor converts to Islam


اسلام مخالف دستاویزی فلم کے ڈسٹری بیوٹر نے اسلام قبول کرلیا


    ایمسٹرڈیم(آئی این پی ) اسلام کے خلاف دستاویزی فلم فتنہ کی ڈسٹری بیوشن کرنے والے ہالینڈ کے شہری آرنو نے اسلام قبول کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ قصہ ہے اس شخص کا جس نے اسلام کے خلاف دستاویزی فلم فتنہ کی ڈسٹری بیوشن کی ، جو نیدر لینڈ کی اسلام مخالف جماعت پارٹی فار فریڈم کا سرگرم رکن تھا، اسلام کی کڑی مخالفت اس جماعت کے بنیادی نظریات میں سے ایک ہے، اسی جماعت کے سربراہ کی تقسیم کردہ شیطانی فلم نے دنیا بھر میں مسلمانوں کے جذبات بھڑکائے، ایسی جماعت سے تعلق رکھنے والے اور مسلمانوں کے خلاف سرگرم شخص کا مسلمان ہونا اپنی جگہ خود ایک معجزہ ہے۔ 
    اسلام کی سچائی نے اس آدمی کو یکسر بدل دیا جسے دنیا آرنو۔ وان۔ ڈورن کے نام سے جانتی ہے۔ آرنو کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسلام کے متعلق کئی منفی باتیں سنی تھیں، محض تجسس کی خاطر انہوں نے اپنے علاقے کی مسجد میں جانا شروع کردیا اور یہیں سے اسلام کے متعلق ان کی دلچسپی بڑھتی گئی۔ حق کی تلاش کا سفر آرنو کے اسلام قبول کرنے پر ختم ہوا۔ آج وہ یورپین دعویٰ فاؤنڈیشن کا صدر ہے جس کا کام غیر مسلموں کو اسلام کی دعوت دینا ہے۔ اس کے علاوہ آرنو یورپ میں کینیڈین دعوہ ایسوسی ایشن کے سفیر بھی ہیں۔ ایک سال بعد ہی ان کے بیٹے پر بھی اسلام کی حقانیت واضح ہوگئی اور اس نے دبئی میں کلمہ شہادت پڑھا۔ اسلام قبول کرنے کے بعد آرنو کے بیٹے کا نام سکندر امین رکھا گیا۔ سکندر کا کہنا ہے کہ اس کے والد اسلام قبول کرنے کے بعد پْرسکون ہوگئے تھے۔ تب اسے احساس ہوا کہ اس مذہب میں کچھ نہ کچھ ہے۔

    Post a Comment

    0 Comments