Another grand project after Burj Khalifa in Dubai, broke several records

دبئی کے ڈویلپر میدان نے اپنے نئے منصوبے کا اعلان کیا ہے جس کا نام ’میدان ون‘ رکھا گیا ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ منصوبے میں 711میٹر لمبا ٹاور بھی شامل ہے جو کہ دنیا کا سب سے اونچا رہائشی ٹاور ہوگا۔ اس پراجیکٹ کا رقبہ 50لاکھ مربع میٹر ہوگا اور یہاں 78,300افراد رہائش اختیار کرسکیں گے۔ مزید یہ کہ سکینگ کے شوقین افراد کیلئے یہاں دنیا کی سب سے بڑی سکی سلوپ (Ski Slope)بھی تعمیر کی جائے گی۔ ساتھ ہی 25ہزار مربع میٹر پر محیط کھیلوں کی سہولیات تعمیر ہوں گی۔
اس شاہکار میں دنیا کے سب سے بڑے ناچتے فوارے ہوں گے اور ساحل سمندر بھی اس منصوبے کا حصہ ہوگا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مال کی چھت کو سردیوں میں ہٹایا بھی جاسکے گا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ پراجیکٹ میدان روڈ اور الخلیل روڈ کے درمیان بنایا جائے گا اور پہلا فیز 2020سے پہلے مکمل کرلیا جائے گا۔

Post a Comment

0 Comments