You ever 'Free WiFi' network will not use
if you're traveling, you often do not have
internet access, but as a place free wi-fi allows you to use immediately after
it connect start but you know save a few
bucks you are committing a dangerous act which carries all the information you
find hackers. Recently, a computer company that specializes precipitation kohli
has revealed there are many places where tourist hackers lure users free
internet wi-fi to all data. This was flying as soon as free wi- fi hackers are
connect same time your e-mail, face book, social sites, and bank and had access
to all the data and let fly with your password and then take out money from
your account.
اگر آپ سفر کررہے ہوں تو اکثر آپ کو انٹرنیٹ تک رسائی نہیں ملتی لیکن جیسے ہی کسی جگہ مفت وائی فائی کی سہولت ملتی ہے تو آپ فوری طورپر اس سے کونیکٹ ہوکر استعمال شروع کردیتے ہیں لیکن کی آپ کو معلوم ہے کہ چند پیسے بچانے کے لئے آپ ایسی خطرناک حرکت کے مرتکب ہوتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کی تمام معلومات ہیکرز کو مل جاتی ہیں۔
حال ہی میں ایک کمپیوٹر کمپنی کے ماہر ورن کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اکثر مقامات پر جہاں ٹورسٹ جاتے ہیں وہاں ہیکرز مفت انٹرنیٹ وائی فائی کا لالچ دے کر صارفین کا تمام ڈیٹا لے اڑتے ہیں۔اس کا کہنا تھا کہ جیسے ہی آپ مفت وائی فائی سے کونیکٹ ہوتے ہیں ہیکرز اسی وقت آپ کے ای میل، فیس بک،سوشل سائیٹس،بینک اور تمام ڈیٹا تک رسائی حاصل کرلیتے ہیں اور ساتھ ہی آپ کے پاس ورڈ لے اڑتے ہیں اور بعد میں آپ کے اکاﺅنٹ سے رقم نکال لیتے ہیں۔
0 Comments