گر آپ سست انٹرنیٹ سے تنگ آچکے ہیں اور اس صورت حال کو تبدیل کرنے کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں تو ہم آپ کو یہاں سات ایسے ٹپس دے رہے ہیں جو آپ کے انٹرنیٹ کی رفتار تیز کرنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہیں۔
انٹرنیٹ سیٹنگز میں تبدیلی
اگر آپ کا اسمارٹ فون فور جی سپورٹ کرتا ہے تو اس کی ڈیفالٹ سیٹنگز فور جی سے تھری جی کردیں تاکہ اسے بہتر نیٹ ورک میسر آسکے۔ اپنے موبائل کی سیٹنگز کے اندر موبائل نیٹ ورک سیٹنگز میں جاکر آپ یہ تبدیلی عمل میں لاسکتے ہیں۔
انٹرنیٹ تیز کرنے والی ایپس آزمائیں
ایسے ایپلیکیشنز کا استعمال کرکے دیکھیں جو نیٹ تیز کرنے کا دعویٰ کرتی ہیں۔ یہاں ہم آپ کو ایسی ایپس استعمال کرنے کا مشورہ دیں گے جو مفت ہوں لیکن ان کی ریٹنگز زیادہ ہوں۔ اس طرح کی کچھ ایپس میں انٹرنیٹ بوسٹر اینڈ آپٹیمائزر، فری انٹرنیٹ بوسٹر اور تھری جی اسپیڈ بوسٹر شامل ہیں۔
کیشے کلین کریں
اپنے اسمارٹ فون کا کیشے کلین رکھیں۔ کچھ فونز میں پہلے ہی سے اس طرح کا کلینر موجود ہوتا ہے تاہم اگر آپ کے فون میں یہ انسٹال نہیں ہے تو پلے اسٹور سے سی سی کلینر جیسی ایپلیکیشن ڈاون لوڈ کی جاسکتی ہے۔
بہترین براوزر انسٹال کریں
ایسا براوزر ڈاون لوڈ کریں جس کے ریویوز بہتر ہوں۔ پلے اسٹور پر تھوڑا وقت گزاریں اور مقبول ترین براوزر کی ریٹنگز اور ریویوز کا جائزہ لیکر اپنی ضرورت کے مطابق بہترین براوزر کا انتخاب کریں۔ ابتدا میں نئے براوزر کا استعمال تھوڑا مشکل ضرور لگ سکتا ہے تاہم ایک مرتبہ آپ کو اس کا فنکشن سمجھ آگیا تو عین ممکن ہے کہ آپ انٹرنیٹ کی بہتر رفتار محسوس کریں گے۔
بیک گراونڈ ایپس بند کردیں
انٹرنیٹ استعمال کرنے سے قبل پس پشت چلنے والی ایپس کو بند کردیں۔ اس سے نہ صرف آپ کے انٹرنیٹ کی رفتار بہتر ہوگی بلکہ آپ کا موبائل فون بھی بہتر کام کرے گا۔
آٹو اپ ڈیٹ فیچر بند رکھیں
کم اہمیت کی حامل ایپس کا آٹو اپڈیٹ فیچر بند رکھیں اور یہ آپشن صرف وائی فائی سے منسلک ہونے پر ہی آن رکھیں۔
انٹرنیٹ استعمال کرنے والی تھرڈ پارٹی ایپس سے ہوشیار رہیں
تھرڈ پارٹی ایپس جو انٹرنیٹ استعمال کرتی ہیں، کو انسٹال کرنے سے پہلے اچھی طرح چھان بین کرلیں کیوں کہ یہ ایپس انٹرنیٹ کا پس پشت استعمال کرکے بلاوجہ آپ کے انٹرنیٹ کی رفتار کم کرسکتی ہیں۔ ویسے تو سیٹنگز کے ذریعے کسی بھی نئی ایپ کو ان انسٹال یا اس کی سیٹنگز تبدیل کی جاسکتی ہیں، اس سلسلے میں نو روٹ فائر وال نامی ایپ بھی مددگار ہے۔
0 Comments