ایپل نے آئی فون 6S اور 6S Plus متعارف کرا دیئے

ایپل نے آئی فون 6S اور 6S Plus متعارف کرا دیئے


 0
سان فرانسسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والی کمپنی ایپل نے آئی فون کا نیال ماڈل ”آئی فون 6S اور 6S Plus متعارف کرا دیئے ہیں جبکہ اس کے ساتھ ہی اب تک کا اپنا سب سے بڑا آئی پیڈ بھی متعارف کرا دیا ہے جس کی سکرین کا سائز 12.9 انچ اور اس کی موٹائی صرف 6.9 ملی میٹر ہے جبکہ اس کا وزن 700 گرام ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق امریکی شہر سران فرانسسکو میں ایپل کے آئی فون متعارف کرائے جانے کی سالانہ تقریب میں کمپنی کے سی ای او ٹم کک نے آئی فون کے نئے ماڈلز متعارف کرائے۔ ٹم کک نے کہا کہ آئی فون ایپل کا سب سے زیادہ پسند کئے جانے والا فون ہے جبک نئے فونز بھی دیکھنے میں شائد ایک جیسے ہی لگتے ہوں گے لیکن ایپل نے ان میں سب کچھ بدل دیا ہے اور یہ اب تک کے سب سے ایڈوانسڈ آئی فونز ہیں۔

ٹم کے مطابق آئی فونز کی تیاری کیلئے ”ایرو سپیس ایلومینیم“ کا استعمال کیا گیا ہے اور ان کا ”روزگولڈ ورژن“ بھی مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا۔ ان میں ایٹی میٹڈ سکرین سیورز کا فیچر بھی شامل کر دیا گیا جو اس سے قبل ایپل واچ میں متعارف کرایا گیا تھا۔ آئی فون کے نئے ماڈلز میں سب سے زبردست فیچر ”تھری ڈی ٹچ“ ہے جو اس سے قبل ایک اور کمپنی ”ہوائی“ کی جانب سے متعارف کرائے گئے فیچر ”فورس ٹچ“ کی طرح ہی کام کرتا ہے لیکن اس کے کام کرنے کا انداز قدرے مختلف ہے اور سی ای او کا کہنا ہے کہ لوگ اس فیچر کے باعث نئے آئی فون کو پہلے سے بھی زیادہ پسند کریں گے۔ تھری دی ٹچ کی وجہ سے اب مختلف ایپلی کیشنز کے درمیان ”سوئچ“ کرنا بھی آسان ہو گیا ہے یعنی اگر آپ آئی فون کی کسی سائیڈ کو دبا کر رکھیں تو آئی فون مختلف ایپلی کیشنز کے کاڈرز دکھائے گا جس میں سے آپ اپنی مرضی کی ایپلی کیشن سلیکٹ کر سکتے ہیں۔ ان نئے فونز میں ہیپٹک فیڈ بیک کیلئے نئے طریقے کا استعمال کیا گیا ہے جس کے باعث اب آئی فون مختلف جیسچرز اور ٹچ کمانڈز پر مختلف قسم کے فیڈ بیک مہیا کر سکتا ہے۔
ایپل کی جانب سے نیا متعاراف کرایا جانے والا آئی پیڈ بھی اب تک کا سب سے ایڈوانسڈ آئی پیڈ قرار دیا جا رہا ہے جبکہ اس کی خاص بات وہ پینسل سٹائلس ہے جو کمپنی پہلی بار اپنے صارفین کو مہیا کرے گی۔ اس ٹیبلیٹ کی موٹائی6.9 ملی میٹر ہے اور اس کا وزن 700 گرام سے زیادہ ہے مگر ایک نئی چیز آئی پیڈ سمارٹ کی بورڈ ایپل کا دعویٰ ہے کہ اس آئی پیڈ کی سی پی یو پرفارمنس مارکیٹ میں دستیاب ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز سے 80 فیصد زیادہ ہے جبکہ گرافکس کے حوالے سے یہ 90 فیصد بہتر ہے۔نئے آئی پیڈ میں 1080p کی ویڈیوز کی تین لائیو سٹریمز کو بیک وقت ایڈٹ کیا جاسکتا ہے اور اگر دیکھا جائے تو اس وقت مارکیٹ میں موجود کوئی بھی دوسرا موبائل فون یہ کام سرانجام دینے کے قابل نہیں ہے۔ ایپل کے مطابق اس آئی پیڈ کو نومبر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا جبکہ اس کا پین اوراسمارٹ کی بورڈ الگ سے خریدنا پڑے گا جن کی قیمتیں بالترتیب 99 اور 169 ڈالرز ہوں گی۔
اسی طرح 32 جی بی سٹوریج اور وائی فائی والا آئی پیڈ 799 ڈالر میں، 128 جی بی سٹوریج اور وائی فائی کے ساتھ 949 ڈالر اور 128 جی بی سٹوریج، وائی فائی اور سیلولر کے ساتھ آئی پیڈ کی قیمت 1079 ڈالرز ہوگی۔ایپل کے مطابق ریٹینا ڈسپلے، تھرڈ جنریشن 64 بٹ اے نائن ایکس چپ، فور سپیکر آڈیو، 10 گھنٹے چلنے والی بیٹری، 8 میگا پکسلز آئی سائٹ کیمرہ اور ٹچ آئی ڈی جیسے فیچرز بھی اس کا حصہ ہیں۔آئی پیڈ پرو کے ساتھ آئی پیڈ منی 4 بھی متعارف کرایا گیا ہے جس کی قیمت 269 ڈالرز سے 799 ڈالرز کے درمیان ہے۔آئی پیڈ پرو کے ساتھ ایپل نے اپنی نئی ٹی وی ڈیوائس بھی متعارف کرائی جبکہ آئی فون کا نیا ماڈل ابھی کچھ دیر میں دنیا کے سامنے پیش کیا جائے گا

Post a Comment

0 Comments