وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں موٹرویز اور سڑکوں کا جال بچھایا جارہا ہے، سڑک ترقی اور خوشحالی کا پہلا زینہ ہے۔اقتصادی راہداری منصوبے سے خطے کے مملک کے درمیان مواصلاتی روابط کو مضبوط بنایا جائے گا۔ چاروں صوبوں میں یکساں ترقی و خوشحالی آئے گی۔ وہ ہزارہ موٹروے تعمیراتی کام کا جائزہ اور بریفنگ لینے کے بعد خطاب کررہے تھے۔،وزیراعظم نے ہزارہ موٹروے 4 سے 6 لین کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اس موقع پر سینیٹر پرویز رشید، سردارمہتاب احمد خان، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور، ڈپٹی سیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی، ایم این اے کیپٹن (ر) محمد صفدر اور دیگر اہم اہم شخصیات موجود تھیں۔ چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ہزارہ موٹروے بارے وزیراعظم کو بریفنگ دی
0 Comments