سلمان خان کی بجرنگی بھائی جان نے بیرون ملک کمائی میں دھوم 3 کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اب تک عامر خان کی ’’پی کے‘‘ کو بیرون ملک سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم کا اعزاز حاصل ہے جس نے بھارت کے علاوہ دنیا بھر میں 4کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا جب کہ دوسرے نمبر پر بھی مسٹر پرفیکشنسٹ ہی کی فلم دھوم 3 تھی جس نے 2 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کمائے تھے۔ سلمان خان کی بجرنگی بھائی جان نے ریلیز کے 7 ہفتوں کے دوران اب تک بھارت سے باہر دنیا بھر میں 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سے زائد کا بزنس کیا ہے۔
بالی ووڈ کے فلم ناقدین کا کہنا ہے کہ اگر بجرنگی بھائی جان اسی طرح کامیابی کے ساتھ بیرون ملک سینما گھروں میں چلتی رہی تو یہ ’’پی کے‘‘ کا بھی ریکارڈ توڑ سکتی ہے۔
واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان صرف بھارت میں 318 کروڑ روپے کا بزنس کرچکی ہے۔
0 Comments