200 French soldiers of Napoleon's army in Germany's export structure


جرمنی میں ماہرین کا کہنا ہے کہ جرمن شہر فرینکفرٹ میں تعمیراتی کام کے دوران نیپولین بوناپارٹ کی فوج کے دو سو فرانسیسی فوجیوں کے ڈھانچے نکالے گئے ہیں۔فرینکفرٹ شہر کی منصوبہ بندی کے سربراہ اولف کیونٹز کا کہنا ہے کہ ان فوجیوں کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ سنہ 1813 میں روس سے پسپا ہونے والی نیپولین کی گرینڈ آرمی میں شامل تھے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ اس بات کا امکان موجود ہے کہ یہ فوجی جنگ کے دوران زخمی ہونے یا ’ٹائفس‘ یعنی ایسا بخار جس میں مریض کو بخار کے علاوہ شدید سر درد لاحق ہوتا ہے کے سبب ہلاک ہوئے تھے۔اولف کیونٹز کے مطابق سنہ 1813 میں فرینکفرٹ کے قریب لڑی جانے والی ان جنگوں میں15 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔یہ ڈھانچے شہر کے مغربی ضلعےروئڈلہیم سے ملے ہیں۔فرینکفرٹ میں تاریخی اور ثقافتی ورثے کی ڈائریکٹر آندریا ہیمپل نے بتایا کہ ’ایسا لگتا ہے کہ انتہائی عجلت میں بہت زیادہ تعداد میں قبریں کھودی گئی تھیں۔‘ان کا کہنا ہے کہ ’متاثرین کے تابوتوں کو مشرق سے مغرب کے روایتی انداز کی بجائے جنوب سے شمال کی سمت میں ایک صف میں دفن کیا گیا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ انھیں جلدی میں دفن کیا گیا تھا۔‘تقریباً 30 سے زائد ڈھانچوں کو نکالا جا چکا ہے اور توقع ہی کہ دیگر کو آئندہ چار سے چھ ہفتوں میں نکال لیا جائے گا۔ماہرین اس بارے میں جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ان فوجیوں کی موت کیسے ہوئی۔خیال رہے کہ نپولین کی چھ لاکھ فوجیوں پر مشتمل فوج نے جون 1812 میں حملہ کیا تھا اور ستمبر میں ماسکو پر قبضہ کر لیا تھا۔ تاہم انھیں شدید جانی نقصان بھی کاسامنا بھی ہوا اور شکست کے بعد واپس لوٹنا پڑا تھا۔اس بارے میں خیال ہے کہ حملہ کرنے والی فوج کی کل تعداد میں سے صرف 90 ہزار فوجی ہی فرانس واپس لوٹ پائے تھے۔







Experts in Germany work in the German city of Frankfurt during Napoleon Bonaparte's army of two hundred French soldiers are driven structure. Frankfurt city planning chief says aulf kyuntz
 The idea being that these troops that year, the retreat from Russia in 1813, Napoleon's Grand Army included.
According to British media say that there is a possibility that this soldier wounded during the war or typhus, the fever that the patient is suffering a fever and severe headaches
 Because of killing. Aulf kyuntz near Frankfurt in the year 1813 fought 15 thousand people died in those wars. These structures are found in the city's western district ruydlhym.
Director Andrea hympl historical and cultural heritage in Frankfurt said, "It seems that the hastily dug graves were too many."
They say that the victims' coffins from east to west instead of north to south in the direction of traditionally buried in a row, which is evident from
 That they were buried in a hurry. "More than 30 bodies have been recovered and expect that others will be brought out in the next four to six weeks.
Experts are trying to learn about the death of these soldiers did. The idea of ​​six hundred soldiers of Napoleon's army was attacked in June 1812 and was captured in September in Moscow.
However, they also faced severe casualties happened and had to return back after the defeat.
It is believed that the total number of army troops, only 90 were able to return to France soon.

Post a Comment

0 Comments