ڈی جی رینجرز پنجاب کی سربراہی میں 16رکنی وفد بھارت روانہ ، بارڈرمنیجمنٹ امورپر تبادلہ خیال متوقع


ڈی جی رینجرز پنجاب عمرفاروق برکی کی سربراہی میں 16رکنی وفد بھارت سے بارڈرمنیجمنٹ امورپر تبادلہ خیال کیلئے واہگہ بارڈر کے راستے نئی دہلی روانہ ہوگیاہے ، وفد 9سے 12ستمبر تک بھارت میں رہے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستانی وفد بھارت سے ورکنگ باﺅنڈری اور انٹرنیشنل باﺅنڈری کی خلاف ورزی اور جارحیت ، غلطی سے سرحد پار کرجانیوالے معصوم شہریوں کی بحفاظت واپسی ، فلیگ میٹنگ کے بہانے بلاکر پاکستانی وفد کی شہادت پر تبادلہ خیال کیاجائے گاجبکہ پاکستانی وفد بھارت کی طرف سے کرنسی اور شراب کی سمگلنگ کی روک تھام کا مطالبہ کرے گا۔ ذرائع کاکہناتھاکہ بھارت کی طرف سے باڑلگی ہے اور سیکیورٹی اہلکاروں کی مرضی کے بغیر یہ ممکن نہیں جبکہ پاکستانی وفد لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر بھی بھارت کو واضح پیغام دے گا۔ 
بتایاگیاہے کہ وفد میں پنجاب اور سندھ رینجرز ،وزارت داخلہ اور اے این ایف کے نمائندے شامل ہیں جس کی قیادت ڈی جی پنجاب رینجرز عمرفاروق برکی کررہے ہیں اور یہ وفد نئی دہلی میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔

Post a Comment

0 Comments