انٹرنیٹ جو 15 سیکنڈز میں پوری فلم ڈاؤن لوڈ کردے، ایک خواب جو حقیقت بن گیا



انٹرنیٹ جو 15 سیکنڈز میں پوری فلم ڈاؤن لوڈ کردے، ایک خواب جو حقیقت بن گیا

شکاگو (نیوز ڈیسک) اگرچہ انٹرنیٹ کی دنیا میں بہت ترقی ہوچکی ہے لیکن امریکی کمپنی verizon اس ترقی کو نئی بلندیوں پر پہنچانے کیلئے تیار ہے، جسکے نتیجے میں آپ کے موبائل فون پر انٹرنیٹ موجودہ رفتار سے 30 سے 50 گنا تک تیز ہوجائے گا، اور 2 گھنٹے کی ویڈیو محض 15 سیکنڈ میں ڈاؤن لوڈ ہوسکے گی۔
ٹیکنالوجی جریدے ’ٹیک انسائیڈر‘ کے مطابق نئی تیزر فتار ترین 5G ٹیکنالوجی کی آمد 2020ء تک متوقع تھی مگر verizon نے یہ اعلان کرکے سب کو حیران کردیا ہے کہ دنیا کے تیز ترین انٹرنیٹ کی ٹیسٹنگ اگلے سال ہی کی جارہی ہے۔ کمپنی نے امریکی شہروں والٹ ہام، ماساچوسٹس، سان فرانسسکو اور کیلیفورنیا میں 5G ٹیکنالوجی کی ٹیسٹنگ کیلئے خصوصی ایریاز قائم کرنے شروع کردئیے ہیں۔
ٹیکنالوجی ماہر راجر چینگ کا کہنا ہے کہ 5G ٹیکنالوجی سے نہ صرف لوگ تیز ترین سپیڈ پر محض سیکنڈز میں گھنٹوں کی ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے بلکہ یہ بھی ممکن ہوگا کہ جاپان میں کسی مریض کے آپریشن کو کوئی ڈاکٹر دنیا کے دوسرے کونے میں امریکا میں بیٹھ کر براہ راست دیکھ سکے اور اپنی مدد فراہم کرسکے۔
واضح رہے کہ انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کو ایک قدم، مثلاً 3G سے 4G، اٹھانے میں اوسطاً 10 سال کا عرصہ لگا ہے۔ اس لحاظ سے دیکھا جائے تو 5G کی 2016ء میں آمد واقعی ناقابل یقین ترقی ہوگی

Post a Comment

0 Comments