عورتوں کو جہاں مالی طور پر مستحکم اور پیار کرنے والے شوہر کی تلاش ہوتی ہے وہیں وہ کچھ ایسی چیزیں بھی ان میں دیکھنا چاہتی ہیں جن کی وجہ سے ان کی زندگی آسان رہے۔آئیے آپ کو چند ایسی باتوں کے بارے میں بتاتے ہیں جو لڑکیاں لڑکوں میں دیکھتی ہیں۔
کھانا پکانا جانتے ہوں
آپ یقین کریں یا نہ کریں لیکن خواتین کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ جس لڑکے کو وہ پسند کرتی ہیں اسے کھانا پکانا آتاہو۔
گھر کے کام میں مدد
خواتین یہ چاہتی ہیں کہ وہ اکیلی ہی گھر کا کام نہ کریں بلکہ ان کے شوہر بھی ان کا ہاتھ بٹائیں۔
مالی استحکام
لڑکیاں یہ چاہتی ہیں کہ ان کے شوہر مالی طور پر مستحکم ہوں اور انہیں اپنی زندگی میں پیسے کی کمی درپیش نہ ہو۔
جہیز کے خلاف ہو
لڑکیوں کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے شوہر جہیز جیسی لعنت سے معاشرے کو نجات دلانے کے لئے اس کی مخالفت کریں۔
وقت دیں
یہ ہر بیوی کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے شوہر انہیں وقت دیں اور اپنے ساتھ گھومنے پھرنے لے جائیں۔
دوسری عورت کی طرف نہ دیکھے
یہ انسانی جبلت ہے کہ وہ جسے پسند کرتا ہے اس کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ کسی دوسرے کی طرف نہ دیکھے لہذا عورتوں کو یہ بات بالکل بھی اچھی نہیں لگتی کہ ان کے شوہر کسی اور کو پسند یدگی کی نگاہ سے دیکھیں۔
اپنی ماں سے موازنہ
کسی بھی لڑکی کو یہ بات بالکل بھی پسند نہیں ہوتی کہ اس کا شوہر اس کا موازنہ اپنی ماں کے ساتھ کرے کیونکہ اس طرح اس کی شخصیت متاثرہوتی ہے۔
بیماری میں ساتھ دے
خواتین کی خواہش ہوتی ہے کہ اگر وہ بیمار ہوجائیں تو ان کے شوہر انہیں اس مشکل میں اکیلا نہ چھوڑیں اور ان کا ساتھ ہر وقت نبھائیں۔
سسرال سے چِڑ
زیادہ تر خواتین کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ اکیلی رہیں اور انہیں اپنے شوہر کے قریبی عزیز اور فیملی کے لوگ بالکل بھی نظر نہ آئیں۔
0 Comments